کراچی/ ٹوکیو(اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) اولمپکس ٹیبل ٹینس میں چین کی برتری قائم ہے۔ خواتین ٹیم فائنل میں چین نے جاپان کو ہراکر طلائی تمغہ جیت لیا، برانز میڈل ہانگ کے نام رہا۔امریکا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر خواتین فٹبالمیں برانز میڈل جیت لیا، شدید گرمی کی وجہ سے منتظمین نے مردوں اور خواتین کے جمعے کو ہونے والے فائنل میچوں کے وقت میں تبدیلی کی ہے،میچز رات میں ہونگے۔مردوں کا فائنل ارجنٹائن اور نائیجریا جبکہ خواتین کا فائنل سوئیڈن اور کینیڈا کے مابین کھیلا جائے گا۔جورجیا کے لاشا تلاکھاڈزے نے مجموعی طور پر 488 کلوگرام وزن اٹھاکر ویٹ لفٹنگ میں گولڈمیڈل جیتااور نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ چینی نوجوان کوان ہونگچان نے جمعرات کو اولمپک خواتین کے 10 میٹر پلیٹ فارم میں طلائی تمغہ جیت لیا، میڈلز کی دوڑ میں چین نے 34گولڈ،24 سلور اور 16برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے، امریکا اور جاپان دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ امریکا نے مردوں کے باسکٹ بال فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔دو سو میٹرز واک اٹلی کے میسی موسانتو نے جیت لی، مینز شاٹ پٹ میں امریکا کے ریان کروسی گولڈ میڈل لے ارے، پرتگال کے پیڈو رچار ڈو نے ٹرپل جمپ میں گولڈ میڈل جیتا، جرمنی کے فلورین ویل بروک نے میراتھن تیراکی میں سونے کا تمغہ جیتا ۔ وہکانسی کا تمغہ بھی جیت چکے ہیں ۔