سیالکوٹ ( نمائندہ جنگ) آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس کی جانب سے پولیس دربار کا انعقادکیاگیاجس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ پولیس کو اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر جرائم کے خاتمے کے لئے بھرپور کوشش کر نی چاہیے اور اپنے اچھے رویہ سے عوام کے اعتماد کو بحال کرنا ہوگا کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر امن امان کے قیام کو ممکن نہیں بنایا جاسکتا۔تقریب میں ایڈیشنل ایس پی نسیم چوہدری نے بھی شرکت کی ۔