• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے، فرزند علی وزیر

پشاور ( جنگ نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی ڈپٹی کوآرڈی نیشن سیکرٹری فرزند علی وزیر نے کہا ہےکہ پی پی پی واحد جماعت ہے جو کہ اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ہمارے قائدین اور شہداء نے اس ملک میں جمہوریت کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ میڈیا سے گفتگو میں فرزند علی وزیر نے کہا کہ پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے اور ملک میں پائیدار اور حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے غریب طبقے کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے ضروریات زندگی کا حصول عام آدمی کیلئے ممکن نہیں رہا،کمرتوڑ مہنگائی نے غریب طبقے کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے، نااہل ٹولے کو سمجھ ہی نہیں آرہا کہ کیا کرنا اور کس طرح ملک وقوم کو موجودہ غیر یقینی صورتحال سے نکالنا ہے، پی ٹی آئی ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ، اس ٹولے سے چھٹکارا ناگزیر ہوگیاہے، پشت پناہی کرنے والے ملک وقوم کی فکر کریں ۔
تازہ ترین