• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک اسٹار غنی ٹائیگر نے کورونا کے پھیلاؤ کے باعث لگے لاک ڈاؤن کے باوجود خاموشی سے شادی کرلی۔

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شادی کی تقریبات کی ویڈیوز و تصاویر شیئر کر کے کیا۔


انہوں نے ولیمے کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ آپ سب کا منہ میٹھا کرواؤں، کیاخیال ہے؟


مہندی کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں کی نیک خواہشات اور پیار بھرے مبارکباد کے پیغامات کا شکریہ ادا کیا ۔

دوسری جانب غنی ٹائیگر نے اپنی اہلیہ کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائی، شیئر کی جانے والی تصاویر میں بھی اہلیہ کا چہرہ واضح نہیں ہے۔

تازہ ترین