• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کے درمیان اہم ملاقات، کئی امور پر اتفاق ہوگیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر عمران اسماعیل سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ اور گورنر کی ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ اور عمران اسماعیل نے اس دوران صوبے میں ترقی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر کی ملاقات میں کئی اہم امور پر اتفاق رائے ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد اور تدارک کے لیے بھرپور کوششوں پر اتفاق ہوا۔

عمران اسماعیل نے دوران ملاقات مراد علی شاہ سے کہا کہ وفاق ملک اور صوبہ کے مفاد میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، ملک کی ترقی شہر قائد کی تعمیر و ترقی سے وابستہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام کے لئے وفاق اور صوبے کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین