سابق وزیر اعظم نوازشریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ ن برطانیہ لائرز ونگ پیر کو نوازشریف کی طرف سے اپیل دائر کرے گا۔
صدر لائرز ونگ انصر چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اپیل میں کوئی غلطی نہ ہو، نواز شریف طبی بنیادوں پر برطانیہ میں مقیم ہیں، اسی بنیاد پر توسیع مل جائے گی۔
انصر چودھری نے کہا کہ نواز شریف کو فی الحال پاسپورٹ کی ضرورت نہیں، نواز شریف کے سیاسی پناہ حاصل کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنا ادھورا علاج چھوڑ کر نہیں جا سکتے۔