پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی صحت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے جو سرجری نوازشریف کی رکی ہوئی تھی وہ اب ہوسکتی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کے پاس ٹریبونل یا کورٹ میں جانے کا آپشن ہے، نواز شریف کی درخواست صحت کے معاملے پر مسترد نہیں ہوئی، نواز شریف اسپتال میں ہوتے تو یہ درخواست مسترد نہیں ہوتی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کی درخواست میڈیکل گراؤنڈ پر مسترد نہیں ہوئی، نواز شریف علاج کروا کر واپس آئیں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے نواز شریف کی سرجری نہیں ہوسکی تھی، نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک گئے تھے، علاج مکمل ہوگا تو واپس آئیں گے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف کی تین سرجریز ہونی ہیں، نواز شریف کو علاج کر واکر ہی واپس آنا چاہیے۔