کراچی (ٹی وی رپورٹ)ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا علاج برطانیہ میں نہ ہوا تو کہیں اور کرالیں گے علاج کرانا نوازشریف کا حق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں وزٹ ویزا چھ مہینے کا ہوتا ہے کویڈ کی وجہ سے سب کا توسیع کرتے رہے ، دو سال بھی لوگ وہاں رہے ہیں اب مزید توسیع وہاں نہیں ہو رہی ہے اور ہوتی ہے چند خاص گراؤنڈ پر جیسے کہ آپ ایڈمٹ ہو کسی پرائیویٹ اسپتال میں تو تو سیع مل سکتی ہے انہوں نے فیصلہ دے دیا اب اگر نواز شریف ٹریبونل میں جائیں گے کیوں کہ ان کا علاج ہونا ہے یہ گراؤنڈ وہ مہیا کریں گے اگر انہوں نے مناسب سمجھا تو وہ توسیع کردیں گے ان کا اپنا قانون اور طریقہ ہے جو بالکل واضح ہے یہ فیصلہ صرف نوازشریف کے لئےخاص نہیں ہے، انہوں نے نوازشریف کی میڈیکل کنڈیشن پر کوئی فیصلہ نہیں کیا انہوں نے فیصلہ اسٹے کے قانون کے تحت کیا ہے طبی معاملے پر نہ انہوں نے بات کی ہے نہ کرسکتے ہیں ۔ اگر نوازشریف اسپتال میں ایڈمٹ ہوتے تو طریقہ کار دوسرا ہوسکتا تھا۔ان کی تین بڑی سرجریز ہونی ہیں۔ہمیں امید ہے وہ اجازت دے دیں گے اگر وہاں نہ ہوا تو کہیں اور علاج کروالیں گے ہماری پارٹی کا اور ہر شخص کا فیصلہ یہی ہے کہ وہ علاج کروا کر آئیں یہ ان کا حق ہے ۔