• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سچ بولنے پر ڈٹے افراد کا غائب کیاجانا قابل مذمت ہے، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سچ بولنے پر ڈٹے باضمیر افراد کا غائب کیاجانا انتہائی قابل مذمت ہے۔

مریم اورنگزیب نےعمران شفقت اور عامر میر کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریاں عمران صاحب کے براہ راست حکم پر ہوئیں، یہ حکومت غیرجمہوری ، آمرانہ و فسطائی سوچ کی مالک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ناقدین کو دباو میں لانےکیلیے اختیارات کا غیرقانونی استعمال کیاجارہاہے۔

مریم اورنگزیب نے  کہا کہ عامر میر اور عمران شفقت کو فوری رہا کیاجائے، عمران صاحب اور ان کے ترجمان سچ بولنے والےصحافیوں پر غصےمیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  عمران صاحب کتنے سچ بولنے والوں کو گھروں سے اٹھائیں گے،ہر گھر سے سچ کی آواز بلند ہورہی ہے۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی وقانونی ذمہ داریاں پوری کرے۔

تازہ ترین