امریکی ریاست اوہائیو میں کچرا اٹھانے والے ورکرز نے ایک خاندان کی جانب سے حادثاتی طور پر پھینکے جانے والی 25 ہزار ڈالر کی رقم کچرے کے ڈھیر سے نکال کر اس خاندان کو پہنچادی۔
کچرا اٹھانے والے کارکنوں کو یہ رقم حادثاتی طور پر ایک خاندان نے اپنی دادی کے گھر کی صفائی میں ان کی مدد کے دوران پھینک دی تھی۔
اس حوالے سے لورین کاؤنٹی میں ری پبلک سروسز کے حکام کو گزشتہ ہفتے ایک کال موصول ہوئی جس میں مذکورہ بالا خاندان نے رپورٹ کیا کہ گھر کی صفائی کے دوران ایک لفافے میں موجود 25 ہزار امریکی ڈالرز بھی کچرے کے ساتھ پھینک دیئے گئے۔
خاندان کا کہنا تھا کہ کچرا اٹھانے والے ٹرک کی علاقے میں آمد سے کچھ دیر قبل ہی یہ لفافہ دیگر کوڑا کرکٹ کے ساتھ گھر کے باہر پھینکی گئی۔
جس پر ری سائیکلنگ کے آپریشن منیجر نے ٹرک کو رکوا کر کچرے سے رقم کی تلاش کروائی اور خوش قسمتی سے انھیں یہ رقم کچرے کے ڈھیر سے مل گئی جسے انھوں نے اس خاندان تک واپس پہنچایا۔