• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے جوہری معاہدے پر مذاکرات آئندہ ماہ دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں، یورپی عہدیدار

برسلز (اے ایف پی) یورپی یونین کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں کیساتھ نئے صدر ابراہیم رئیسی کی زیر قیادت جوہری معاہدے پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے اور مذاکرات کا نیا دور ستمبر کے اوائل میں ویانا میں ہوسکتے ہیں۔ ای یو کے ایک سینئر عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران جوہری معاہدے پر یورپی مذاکرات کار انرک مورا نے جمعرات کو صدر رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اور ایران کی جانب سے جوہری مذاکرات کیلئے تعینات کردہ حسین عامر عبدالحیان سے اس معاملے پر بات چیت کی تھی۔ یورپی عہدیدار نے بتایا کہ عامر عبدالحیان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر نئی کابینہ میں وزیر خارجہ ہوسکتے ہیں تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں ہوا ہے۔

تازہ ترین