اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کو سیاست سے دور رکھیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ صنعتی زون کی تعمیر، زراعت، سائنس ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے نئے ورکنگ گروپس، مغربی حصے پر کام میں نمایاں تیزی، گوادر کے دائرہ کار میں توسیع وزیراعظم عمران خان کا سی پیک کیلئے عزم ظاہر کرتے ہیں۔