54 ویں آسیان ڈے پر وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیغام جاری کیا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آسیان 54 سالوں میں 10 ممالک کا طویل مدتی اجتماعی مقاصد پر مبنی پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آسیان جامع معاشی کمیونٹی میں تبدیل ہو چکا ہے، آسیان نے کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کیئے۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان جنوب مشرقی ایشیاء میں دوستی اور تعاون کے معاہدے کے ذریعے آسیان سے منسلک ہے۔
وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان عوامی رابطوں اور آسیان سے اپنے روابط کو مضبوط بنانے کو ترجیح دیتا ہے۔