• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیک لائیولی کو جسٹن بیلڈونی پر جنسی ہراسانی کے مقدمے میں سپورٹ ملنے لگی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ بلیک لائیولی کو اپنے ساتھی اداکار اور ہدایت کار جسٹن بیلڈونی پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے سنگین الزامات عائد کرنے اور مقدمہ دائر کرنے کے بعد ساتھی اداکاروں کی سپورٹ ملنے لگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ بلیک لائیولی کی جانب سے 40 سالہ جسٹن بیلڈونی پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی سال ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم (It Ends with Us) کی شوٹنگ کے دوران تعلقات خراب ہونے کے کچھ ماہ بعد اب اس مقدمے کی خبر سامنے آئی ہے۔

اس فلم کے دیگر اداکار برینڈن اسکیلنر اور جینی سلیٹ نے اب اس مقدمے کے معاملے پر اداکارہ کے ساتھ حمایت کا اظہار کیا ہے۔

برینڈن اسکیلنر نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں پر زور دیا کہ وہ اس مقدمے کے بارے میں جانیں۔

اداکارہ جینی سلیٹ نے بھی سوشل میڈیا پر بلیک لائیولی کی بہادری کی تعریف کی اور کہا کہ میں ان کے ساتھ کھڑی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بلیک لائیولی کے خلاف جو کچھ سامنے آیا وہ پریشان کُن اور مکمل طور پر دھمکی آمیز ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید