وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قائداعظم نے اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کی اہمیت پر بہت زور دیا، ہمیں اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے قائداعظم کے مطابق آگے بڑھنا ہے۔
قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بانیٔ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مذہبی رواداری کے علمبردار تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم دنیا کے مدبر اور عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، یہ دن پاکستان کو قائداعظم کے وژن کے مطابق عظیم ملک بنانے کے عہد کا متقاضی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قائداعظم نے اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کی اہمیت پر بہت زور دیا، ہمیں قومی مفاد میں ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر وطن کا سوچنا ہے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ قائداعظم کی انتھک جدوجہد کی بدولت آج ہم آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں، پاکستان کی تخلیق میں قائداعظم کا ابدی کردار سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔