• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افواج کی قربانیوں سے دشمن کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی: مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ — فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ — فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاک افواج کی قربانیوں سے دشمن کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی۔

مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ہم متحد ہوئے تو ملک کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ملک کو میزائل سے لیس کیا، ہمیں سیکیورٹی فورسز اور جمہوریت کے شہداء کو یاد رکھنا چاہیے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صدر زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہم آگے بڑھ رہے ہیں، ملک میں معاشی استحکام لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ صدیوں سے امن کا گہوارہ رہا ہے، وفاق اور سندھ حکومت پرعزم ہیں، غیر قانونی مقیم افغانوں کو شناخت کر کے نکالا گیا اور اب بھی اس پر کام جاری ہے۔

مراد علی شاہ نے فلسطین میں ہونے والے مظالم کی مذمت بھی کی۔

قومی خبریں سے مزید