• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو میں سب کی وزیراعلیٰ ہوں: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو میں سب کی وزیراعلیٰ ہوں۔

مریم نواز نے لاہور میں کرسمس کی خصوصی تقریب سے خطاب کے دوران جنوری میں minorities کارڈ لانچ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر توجہ ایک ایسے معاشرے کی تشکیل پر ہے جہاں آپ کو خوف نہ ہو کہ کوئی آپ کو مار دے گا یا گھر جلا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی پاکستان کے لیے بہت بڑی بڑی خدمات ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ minorities کارڈ شروع کرنے جا رہے ہیں، میرا بس چلے تو اقلیتوں کا بجٹ 5 ہزار فیصد بڑھا دوں۔

مریم نواز نے کرسمس کا خصوصی کیک کاٹا اور اپنی اور قائد مسلم لیگ ن کی جانب سے مسیحی برادری کو مبارک باد بھی پیش کی۔

قومی خبریں سے مزید