آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی او سی کے 500 دن مکمل ہونے پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ این سی او سی کا پاکستان میں کورونا کے خلاف جنگ میں مرکزی کردار رہا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ این سی او سی کی 500 دن میں کارکردگی قابل تعریف ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ این سی او سی مشکل صورت حال اور جان بچانے میں قومی ردعمل کا عکاس ہے۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ این سی او سی ٹیم کو محنت اور خدمت کے 500 دن پورے ہونے پر سلام پیش کرتا ہوں۔