• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو تیسری بار جیل بھیجنے کا وزیراعظم کا خواب پورا نہیں ہوگا، ن لیگ

لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکرٹری عطاءاللہ تارڑ اور مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہبازشریف کو تیسری بار جیل بھیجنے کا وزیراعظم کا خواب پورا نہیں ہوگا، نیب عمران خان کے کہنے پر شہبازشریف پر دوبارہ کیس بنارہا ہے،اس بار شہبازشریف کو کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دینگے، چیئر مین نیب فیس دیکھتے ہیں کیس نہیں ،چیئر مین نیب کو شہبازشریف کا فیس پسند نہیں اس لئے نئی انکوائریاں شروع کررہے ہیں،عمران خان کے ساتھ چیئر مین نیب کا بھی نمبر آئے گا، بہاولپور سیٹلائٹ ٹاؤن کیس میں نیب ملتان کو مئی 2020میں تفصیلی جواب جمع کراچکے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔عطاءاللہ تارڑ نے کہا حکومت پر کوئی تنقید کرے تو ان پر ہر طرح کے مقدمات درج ہوتے ہیں، اپوزیشن کے لیڈروں کے بارے میں حکومتی ترجمان گندی زبان استعمال کرتے ہیں ان کیخلاف کیوں مقدمات درج نہیں ہوتے، ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ صرف حکومت مخالف لوگوں کےخلاف ایکٹیو ہوتا ہے، شہبازشریف کےخلاف دوبارہ نئی انکوائری کی منظور ی دی گئی، شہبازشریف کو صاف پانی میں گرفتار کیا بعد میں گرفتاری آشیانہ سکینڈل میں ڈال دی پھر معاملہ رمضان شوگر مل کے گندے نالے کا نکل آیا، نیب کو عمران نیازی کی طرف سے دباؤ ڈالا گیا کہ شہبازشریف کیخلاف نیا کیس بناؤ۔

تازہ ترین