ترکی میں مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔
ترکی میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 مسافر ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 11 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 4 نے اسپتال میں دم توڑا۔
حکام کے مطابق تیز رفتاری کے باعث بس ہائی وے کے موڑ پر الٹ گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بس نے موڑ کاٹتے ہوئے بریک لگائی تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا ۔