• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ہیئت تحریر الشام سمیت دیگر شامی باغیوں سے رابطے کی تصدیق

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

امریکا نے ہیئت تحریر الشام سمیت دیگر شامی باغیوں سے رابطے کی تصدیق  کردی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی کہ واشنگٹن نے حیات تحریر الشام (HTS) کے ساتھ براہ راست رابطہ کیا ہے۔

اردن کے شہر عقبہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا شام کی ہیئت تحریر الشام ملیشیا سمیت دیگر باغیوں سے رابطے میں ہے، ہیئت تحریر الشام ملیشیا کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہیئت تحریر الشام ملیشیا کے خلاف پابندیوں پر نظرثانی اس کے آئندہ رویے اور کارکردگی سے مشروط ہے۔ خدشہ ہے داعش شام کی موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوبارہ کارروائیاں شروع کردے گا۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ شام میں مکمل نظام حکومت دیکھنا چاہتے ہیں جس میں مسلح افواج سمیت تمام طبقات شامل ہوں۔

امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ غزہ پٹی میں جنگ بندی کے بالکل نزدیک پہنچ چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید