• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی افسروں کی PAS میں شمولیت، صرف 13 تحریری امتحان میں کامیاب

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )صوبائی افسروں کی PAS میں شمولیت ؛صرف 13 تحر یری امتحان میں کامیاب، PMS کوٹہ کی26 اسامیوں کیلئے امتحان کیلئے40 نے اپلائی کیا،19غیر حاضر ، 13 پاس ،6فیل 2کا رزلٹ روک لیا گیا ، وفاقی پبلک سروس کیشن نےوفاقی سروس کیڈر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں پراونشل مینجمٹ سروس کے افسران کی شمولیت کیلئے مختص کوٹہ کیلئے منعقدہ تحر یری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ پی ایم ایس کوٹہ کیلئے مختص 26ا ٓسامیوں کیلئے تحریری امتحان میں صوبائی سروس کے محض 13 افسران ہی کامیاب ہو سکے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شمولیت کیلئے 23 ستمبر 2024 سے 24 ستمبر 2024تک منعقدہ پروونشل مینجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) پروونشل سول سروسز (پی سی ایس) کے سبجیکٹ ایگزامینیشن کے تحریری حصے کے نتائج کے مطابق 26 اآسامیوں کیلئے 40 امیدواروں نے اپلائی کیا، 19امیدوار تحریری امتحان میں غیر حاضر رہے۔

اہم خبریں سے مزید