مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب نے12 ویں دفعہ دوائی کی قیمتیں اوسطا 50 فیصد بڑھائیں، دوائی چوری میں پکڑےگئے وزیر کو عمران صاحب نےاین آر او دے دیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نے جان بچانے والی دوائیں بھی مزید مہنگی کردیں، کینسر کے مریضوں سے دوائی پہلے ہی چھین لی،واہ رے نیا پاکستان؟ شوگر کے مریضوں کی دوائی اور انسولین میں ظالمانہ اضافہ کیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 3 سال میں ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافہ کرچکے، کوئی شرم، کوئی حیا؟ عمران صاحب عوام کو نہ سستی روٹی دے سکے ، نہ ہی دوائی۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا معائنہ کریں کیونکہ عمران صاحب کا عوام سےتو کوئی سروکار ہے ہی نہیں۔