نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ یکم اکتوبر 2021 سے صرف ویکسینیٹڈ شہری ریلوے پر سفر کرسکیں گے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر خصوصاً راولپنڈی اور پشاور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر اظہارِ تشویش کیا گیا۔
این سی او سی کے اجلاس میں متعلقہ اکائیوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی ہدایات کی گئی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم اکتوبر2021 سے صرف ویکسینیٹڈ شہری ریلوے پر سفر کرسکیں گے۔
این سی او سی کے اجلاس میں محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر کیے جانے والے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
این سی او سی کے اجلاس میں ویکسی نیشن کے عمل پر اظہارِ اطمینان کیا گیا، جبکہ اجلاس میں دوسری ڈوز بروقت لگوانے کے لیے اقدامات اُٹھائے جانے پر زور دیا گیا۔