کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائیکورٹ کےجسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے ساتھ مل کر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام سے متعلق شریک ملزم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست منظور کرلی، درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزارکے وکیل نے مئوقف اختیارکیاکہ درخواست گزارکا نام ریفرنس میں شامل نہیں کیا گیا، نیب نے انویسٹی گیشن کے مرحلے میں درخواست گزار کو کلیئر کردیا،اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی مخالفت نہیں کی، عدالت نے ملزم حسن جنید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی، ملزم حسن جنید نے برطانیہ جانے کیلیے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کی تھی۔