• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے 6 صوبائی دارالحکومتوں پر طالبان کا قبضہ

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، جہاں 6 صوبوں کے دارالحکومتوں پر طالبان کا قبضہ ہو چکا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن 31 اگست تک افغانستان میں امریکی مشن ختم کرنے کا کہہ چکے ہیں۔

امریکی حکومت کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز پر منحصر ہے کہ وہ اپنے ملک کا دفاع کریں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی نے بھی قندوز کیلئے اپنی فوج واپس بھیجنے سے انکار کر دیا۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق امریکی نمائندۂ خصوصی زلمے خلیل زاد دوحہ روانہ ہو گئے، جہاں وہ آج مذاکرات میں طالبان پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ حملے روکے۔

افغان سیکیورٹی حکام کے مطابق ہرات کے مضافات میں شدید جھڑپیں جاری ہیں، ہرات میں 11 دنوں کی جھڑپوں کے دوران 36 افراد ہلاک اور 220 زخمی ہوئے ہیں۔

ہرات اسپتال کے سربراہ کے مطابق ہرات میں ہوئے حملوں میں زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد شہریوں کی ہے۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ قندھار میں 72 گھنٹوں کی جھڑپوں کے دوران 20 بچے جاں بحق اور 130 زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین