وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی افغانستان سے اسپانسرڈ ہے۔
فواد چوہدری نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان امن کے لئے کھڑا ہے، تنازعات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کابل حکومت کو افغانستان میں منظم دہشت گردی کا سد باب کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے حمد اللہ جیسے لوگ کس کے لئے کام کرتے ہیں۔