مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارٹی میں اختلاف نہیں اختلاف رائے ہے، اگر ابہام ہے تو صرف ٹی وی پر ہے۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پارٹی کا بیانیہ بالکل سیدھا ہے، وہ یہ کہ ملک آئین کے مطابق چلے اور ادارے مداخلت نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر الیکشن ہوتے ہیں تو ن لیگ اکثریتی نشستیں حاصل کرے گی۔
اس سے پہلے کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں 3 سال میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی، اختلافات ہماری پارٹی کا اندرونی مسئلہ ہیں۔