• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،غلط ڈیٹا اندراج پر برطرف نادرا افسر کی اپیل سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے غلط ڈیٹا کا اندراج کرنے کی پاداش میں برطرف کئے گئے نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد بوٹا کی اپیل باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اورجسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل تین رکنی بینچ نے منگل کے روز نوکری پر بحالی کیلئے دائر کی گئی محمد بوٹا کی اپیل کی ابتدائی سماعت کی تو درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ڈیٹا کے غلط اندراج پر انھیں نوکری سے نکال دیا گیا ہے حالانکہ شناختی کارڈ کے ڈیٹا کی غلط انٹری میں براہ راست ان کا کوئی کردار نہیں تھا،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ انھیں انکوائری اور صفائی کا موقع دیے بغیر نوکری سے نکالا گیا ہے ،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ نادرا کے پاس حساس ڈیٹا ہو تاہے اور اس کی حساسیت کی وجہ سے اس کے کام کاج کے معیار بڑے اونچے رکھے گئے ہیں۔شناختی کارڈ کی تیاری میں گڑ بڑ سے پورا نظام تباہ ہو سکتا ہے،سرسری سماعت کے بعد عدالت نے اپیل باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

تازہ ترین