• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پروڈیوسر و وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے ٹوئٹر پر اپنے پاکستانی فالوورز سے مدد مانگ لی ۔

جمائما نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے نصرت فتح علی خان کی قوالی ’اے اتھرا عشق نہیں سونڑ دیندا‘ کے انگریزی ترجمے کے حوالے سے سوال کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’کیا کوئی پاکستانی فالوور مجھے بتا سکتا ہے کہ میں عظیم نصرت فتح علی خان کی قوالی ’اتھرا عشق نئیں سونڑ دیندا‘ کا انگریزی ترجمہ کیسے تلاش کروں؟

ایسے میں ایک پاکستانی جمائما کی فوری مدد کو پہنچا اور یوٹیوب کا ایک لِنک اس ٹوئٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈرائیونگ کرتے آپ کے ٹوئٹ کا نوٹیفیکیشن ملا، اب میں گاڑی پارک کر کے یہ لِنک شیئر کررہا ہوں، امید ہے یہ آپ کیلئے مددگار ہوگا۔

جواب میں جمائما نے صارف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی ان کیلئے مددگار ثابت ہوا ہے۔

مشہور زمانہ قوالی کے انگریزی ترجمے کی الجھن سلجھ جانے کے بعد جمائما نے کچھ دیر بعد اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

خیال رہے کہ جمائما اپنے دلچسپ ٹوئٹس کے باعث آئے روز پاکستان میں خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ انہیں خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی پہلی اہلیہ سے طلاق ہوئے طویل عرصہ گزر چکا ہے تاہم اب بھی مداح ان کی جوڑی اور محبت سے متعلق باتیں کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔

جمائما اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔

تازہ ترین