• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن، پاک افغان سرحد باب دوستی کھولنے کا فیصلہ مؤخر


 پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم تجارتی گزرگاہ باب دوستی کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی پر سیکیورٹی مسائل درپیش ہیں، مال بردار ٹرک واپس ٹرمینلز منتقل کردیے گئے ہیں۔

کسٹم عملے کو موجود رہنے اور بارڈر کے دونوں جانب موجود شہریوں کو واپس جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق افغان شہریوں کو مہاجر کارڈ پر آنےجانےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، باب دوستی کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ آج شام تک کیا جائےگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز باب دوستی کھولنے سے متعلق پاکستانی حکام اور طالبان میں مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے، جس کے بعد سرحد کو کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز طالبان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پاک افغان بارڈر باب دوستی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ 5 میں سے 3 شرائط پر اتفاق جبکہ 2 کو بعد میں زیربحث لایا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق باب دوستی پیدل آمدورفت کیلئے روزانہ 8 گھنٹے کھلی رہے گی، پیدل آمدورفت شناختی کارڈ کے علاوہ افغانی دستاویز اور مہاجرکارڈ پر بھی ہوگی۔

واضح رہے کہ اسپین بولدک پر قبضے کے بعد طالبان نے جمعہ کو سرحد بند کی تھی۔

تازہ ترین