کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ ملک میں بسنے والے تمام شہری ریاست کے ثمرات پر برابر کے حقدار ہیں۔ ایک بیان میں آصف علی زر داری نے کہاکہ قائد اعظم کا پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ملک ہے ،1973 کا آئین اقلیتوں کو برابر کے حقوق کی ضمانت ہے۔