وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمرکاکہنا ہے کہ پاکستان نے انسداد کورونا ویکسین کی اب تک 4 کروڑ خوراکیں لگا دی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ 4 کروڑ میں سے آخری کروڑ ویکسین کی خوراکیں صرف 9 دن کے اندر لگائی گئی ہیں۔
اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں پیغام دیا کہ پاکستان کو محفوظ بنائیں، آئیں ویکسین لگوائیں ۔
واضح رہے کہ محکمہ ضلعی صحت اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد کے ویکسی نیشن مراکز 14 اگست کو کھلے رہیں گے،تاہم 9 اور 10 محرم کو تمام ویکسی نیشن مراکز بند ہوں گے۔