• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار کا مسافر جہاز میں اکیلے سفر

بالی ووڈ اداکار آر مادھوان نے حال ہی میں دبئی سے سفر کرتے ہوئے اپنی زندگی کا سب سے منفرد لیکن اداس کردینے والے سفر کا تجربہ کیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز کی ایک سیریز میں اداکار نے خالی طیارے میں اکیلے سفر کرنے کے دلچسپ تجربے کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔


مادھوان نے بزنس کلاس لاؤنج کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جو غیر معمولی طور پر خاموش تھی کیونکہ وہاں کوئی اور موجود نہیں تھا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ ویڈیوز گزشتہ ماہ 26 جولائی کی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ دعا ہے کہ کورونا جلد ختم ہو جائے تاکہ پیارے ایک دوسرے کے ساتھ رہیں۔

تازہ ترین