• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

دردانہ بٹ گزشتہ دو ہفتوں سے کورونا کی تشخیص کے بعد اسپتال میں زیر علاج تھیں۔


اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کے انتقال کی تصدیق اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کی۔


انہوں نے لکھا کہ ’دردانہ آپا دنیا چھوڑ کر خالقِ حقیقی سے جا ملی ہیں، عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی داردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔‘

اداکار کی پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد دردانہ بٹ کیلئے دعائے مغفرت کررہی ہے۔

اس سے قبل خالد ملک نے ہی ان کی علالت اور وینٹیلیٹر پر منتقل کیے جانے کے حوالے سے بتایا تھا۔

کچھ روز قبل دردانہ بٹ کی بھانجی ملیحہ خان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ’ تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی میری خالہ دردانہ بٹ اس وقت بہادری سے کورونا کیخلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔‘

بھانجی کی جانب سے جاری پیغام میں مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی گئی تھی۔

دردانہ بٹ 9 مئی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں، دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں کیا۔

دردانہ بٹ کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، ڈگڈگی، تنہائیاں، ففٹی ففٹی، رسوائی، انتظار شامل ہیں۔

دردانہ بٹ نے فلم عشق پازیٹو، بالو ماہی، دل دیاں گلاں، خشک پتے اور پرے ہٹ لو  میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تازہ ترین