• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دردانہ بٹ کی کورونا وائرس سے جنگ جاری

سینئر آرٹسٹ دردانہ بٹ کورونا کا شکار ہونے کے بعد مسلسل طبیعت کی ناسازی کے باعث وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کی بھانجی کا ایک پیغام اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی خالہ دردانہ بٹ کیلئے دعائیں کرنے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔


دردانہ بٹ کی بھانجی ملیحہ خان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ’ تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی میری خالہ دردانہ  بٹ اس وقت بہادری سے کورونا کیخلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ پوری دنیا سے سوشل میڈیا صارفین کی محبتوں، دعاؤں، حمایت کے پیغامات ہم تک پہنچ رہے ہیں۔

ملیحہ خان نے کہا کہ آپ سب دردانہ بٹ کیلئے اپنی دعائیں جاری رکھیں، اللہ رحم کرے گا اور وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار خالد ملک نے انسٹاگرام پر دردانہ بٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دردانہ بٹ کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین