• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دردانہ بٹ کو وینٹی لیٹر پر 6 دن ہوگئے

کورونا کا شکار سینئر آرٹسٹ دردانہ بٹ کو وینٹی لیٹر پر ڈالے 6 دن ہوگئے۔

اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کی صحت کے حوالے سے بتایا کہ انہیں وینٹی لیٹر پر 6 روز مکمل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کا دُردانہ آپا کی صحت کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ جنگ لڑ رہی ہیں اور کامیابی بھی نظر آرہی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق اداکارہ کو اب بخار بھی نہیں ہے، دعاؤں نے اثر دکھا دیا ہے۔

اداکار نے لکھا کہ آپ سب اپنی دعائیں جاری رکھیں، اللہ ہماری دعائیں ضرور سنے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار خالد ملک نے انسٹاگرام پر دردانہ بٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دردانہ بٹ کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین