فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے کس نے روکا؟، یہ سوال اسمبلی کے اسپیکر تک پہنچ گيا، تاہم پرویز الہٰی نے جواب ہنسی میں ٹال دیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے کس کا نام لے لیا، حکومت سے ناراض نہیں ہوں۔
فردوس عاشق اعوان نے گذشتہ روز کہا تھا کہ ق لیگ اور تحریک انصاف میں دوریاں بڑھ رہی ہيں۔
انھوں نے اسمبلی میں داخل ہونے سے روکے جانے پر کہا تھا کہ ق لیگ کے رکن کو تحریک انصاف میں شامل کروایا جو ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئے۔
دوسری جانب فردوس عاشق اعوان کے استعفےکی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاون خصوصی کو اپنی ٹیم سے باہر کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ماہ قبل انفارمیشن کے سینئر افسران کے اجلاس میں فردوس عاشق اعوان کو مدعو نہیں کیا تھا اور اُن کو پیغام بھیجا کہ اب اِن کی ضرورت نہیں۔