• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اسپیکر کے قافلے پر فائرنگ، لطیف اکبر محفوظ، 2 کارکن زخمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں) مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ جس میں دو افراد زخمی ہوگئے تاہم چوہدری لطیف خود محفوظ رہے، لطیف اکبر اپنے حلقہ مظفرآباد کے نواحی علاقہ کھاوڑہ میں ایک سیاسی تقریب میں جا رہے تھے، تین روز قبل دھمکیاں ملیں، زخمی افراد ہسپتال منتقل۔

ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر اپنے حلقہ انتخاب دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ کھاوڑہ میں ایک سیاسی میٹنگ میں جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔

چوہدری لطیف اکبر نے ٹیلی فون پر بتایا کہ میرے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نے بتایا کہ تین روز قبل مخالفین سوشل میڈیا پر دھمکیاں دے رہے تھے جن سے انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کر دیا تھا لیکن کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید