• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی وزیرخارجہ کا طالبان حکومت کے بعد پہلا دورہ کابل

کابل(این این آئی )ایرانی وزیر خارجہ کا طالبان حکومت کے بعد پہلا دورہ کابل،ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے۔وزیر اعظم افغانستان اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں، باہمی تعلقات مستحکم کرنے کیلئے اعلی سطحی وفود کے تبادلے پر زور۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اور اعلی سیاسی شخصیات نے استقبال کیا۔ 

کابل میں ایرانی سفارت خانے کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

اہم خبریں سے مزید