• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین مخالف تقریب، شرکت کی بات پروپیگنڈا، دورہ امریکا کا مقصد سیاستدانوں سے ملکر دہشتگردی کیخلاف مؤثر پلان بنانا ہے، وزیر داخلہ

ہیوسٹن(اے پی پی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دورہ امریکا کے دوران چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی’مخالفین زہریلا پروپیگنڈا کر رہے ہیں‘ نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس کو پروپیگنڈا کرکے غلط رنگ دیا گیا۔ ایسے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کسی بھی اینٹی چائنا فنکشن میں شامل نہیں ہوا ۔ 

اتوار کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے ہیوسٹن، امریکا میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دورے کا مقصد امریکا کے سیاستدانوں سے ملکر دہشتگردی کے خلاف ایک مؤثر پلان بنانا ہے۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف پاکستان کی نہیں یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے، پاکستان کے خلاف جو بھی ہتھیار اٹھائے گا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

امریکا کے ایوانِ نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے۔ سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہی ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید