• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے ایک بار پھر انکار


چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے سے ایک بار پھر انکار کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے 10 اگست کو ہونے والے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج لانے کی سفارش کی گئی تھی۔

جسٹس احمد علی شیخ نے اجلاس سے قبل چیف جسٹس پاکستان کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج کے طور پر آنے سے اپنی رضامندی نا ہونے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

کمیشن کی سفارش کے بعد ایک مرتبہ پھر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے سے بذریعہ خط جوڈیشل کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

تازہ ترین