اسلام آباد(صباح نیوز)پاناما لیکس کی پیرکو جاری ہونے والی فہرست میں شامل بے نظیر کے کزن طارق اسلام نے وضاحت کی ہے کہ انہیں یاد نہیں کہ لنک انوسٹمنٹ کے نام سے بہاما کمپنی بنائی گئی ہو ۔ایک بیان میں انہوں نے وضاحت کی کہ کسی مرحلے پراگر کمپنی بنی تھی یا کاروبار ہوا تھا تووہ بھی اب داخل دفترہوکرتحلیل ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب کمپنی داخل دفتر ہوگئی تو اس کے بنک اکائونٹس اور اثاثے تحلیل ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پران کا نام بے نظیر بھٹو سے جوڑا جانا درست نہیں ہے۔