ٹنڈو محمد خان(نامہ نگار)وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکڑ ارباب غلام رحیم کی ٹنڈو محمدخان پریس کلب سے واپسی پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ان کی گاڑی کے گھیراؤ کی کوشش کی ، نعرے بازی کی اور مزاحمت کرنے پر تحریک انصاف کے 2 کارکنان زخمی ہوگئے واقعہ کے فوری بعد سابق وزیر اعلیٰ سندھ ، معاون خصوصی ڈاکڑ ارباب غلام رحیم نےجنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب سے واپسی پر پیپلزپارٹی کے غنڈوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے دو کارکن زخمی ہوگئے اور جب سے مجھے عمران خان نے خصوصی معاون بنایا ہے پیپلزپارٹی والوں میں بے چینی پھیل گئی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے معاون مشیروں کی فوج بنادی ہے انہیں معلوم ہے کہ میں پورے سندھ میں چلوں گا ۔