• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک آسٹریلیاپارلیمنٹرینزروابط فروغ دینے کی ضرورت ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان اور آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کے ارکان کا اجلاس 23 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں ارکان باہمی طور پر متفقہ ورک پلان پر فیصلہ سازی کرینگے ،اس بات کا فیصلہ جمعرات کو پاکستان آسٹریلیا پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے اجلاس میں کیا گیا، پارلیمانی گروپ کی کنوینر اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اجلاس کی صدارت کی، مریم اورنگزیب نے کہا کہ آبی ذخائر، آبی وسائل کے تحفظ اور اس شعبے میں دونوں طرفہ باہمی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی اعتماد، احترام اور تعاون کے خوشگوار تعلقات استوار ہیں ،دونوں ممالک کی پارلیمان اور اراکین کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں صاحبزادہ صبغت اللہ، مجاہد علی، ملک انور تاج، گل داد خان، محسن داوڑ، علی نواز اعوان، چوہدری محمد بشیر ورک، پیرزادہ سید عمران احمد شاہ، محمد خان ڈاہا، سید جاوید علی شاہ جیلانی، صلاح الدین، رومینہ خورشید عالم، شاہدہ رحمانی، ڈاکٹر شازیہ صوبیہ، غزالہ سیفی اور رمیش کمار نے شرکت کی۔
تازہ ترین