• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے کلیئر کرانے کا حکم

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کچے کا علاقہ ڈاکوئوں سے کلیئر کرانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ڈاکوئوں سے کلیئر کروا کر کچے میں امن بحال کیا جائے، پنجاب حکومت اور آئی جی کچے میں سکیورٹی یقینی بنائیں۔ جمعہ کو چیف جسٹس نے دور ان سماعت ریمارکس دیئے کہ پاکستان بنے اتنا عرصہ ہوگیا ہم ڈاکوؤں سے جان نہیں چھڑوا سکے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ کچے کا علاقہ سندھ کیساتھ بھی لگتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہر طرف سے ملکر کارروائی کریں تو کیسے نہیں کام ہوتا۔

تازہ ترین