• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان، ہندو بچے کی گرفتاری، چیف جسٹس ناراض، کارروائی کا حکم

اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں )سپریم کورٹ نے رحیم یار خان میں مندر پر حملے کیخلاف از خود نوٹس کیس میں آئندہ سماعت پر متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو طلب کرلیا۔چیف جسٹس نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ہندو بچے کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دے دیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ متعلقہ ایس ایچ او کو گرفتار کیوں نہیں کیا، صرف محکمانہ کارروائی کافی نہیں اسے گرفتار ہونا چاہئے۔سپریم کورٹ میں رحیم یار خان میں مندر پر حملے کیخلاف از خود نوٹس پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی فوٹیج میں سب کے چہرے واضح تھے، جو پہچانے جاسکتے ہیں،پولیس کا کام خط لکھنا نہیں کارروائی کرنا ہے۔

تازہ ترین