• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد سے دو شادی خواتین اور چار دوشیزائوں سمیت 8 افراد کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تھانہ بھارہ کہو کے علاقے عبداللہ ٹائون سے ایک لڑکی کو اغوا کر لیا گیا۔ عمران علی نے ساجد محمود کی 16سالہ بیٹی کو اغوا کر لیا۔ تھانہ کھنہ کے علاقے 18 سالہ دوشیزہ کو اغوا کر لیا گیا۔ رحم علی سمیت 5 افراد نے محمد اخلاق کی بیٹی کو اغوا کر لیا۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے سے نزاکت کی اہلیہ‘ تھانہ صادق آباد کے علاقے سے مصاحب کے چچا کے دو بیٹے دس سالہ لال حسین اور بارہ سالہ حسین، نصیر آباد کے علاقے سے حفیظ کا 14 سالہ بیٹا نفیس‘ تھانہ ریس کورس کے علاقے سے اکرام کی دختر‘ سول لائن کے علاقے سے عبدالوحیدن کا 14 سالہ بیٹا‘ ائیرپورٹ کے علاقے سے ارشد کی اہلیہ کو نامعلوم نے اغوا کرلیا۔
تازہ ترین