• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر آیا تو خدیجہ بہت پریشان تھی، والد

خدیجہ صدیقی کے والد احمد صدیقی نے کہا ہے کہ آج کے واقعے کے بعد تشویش ہوئی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں احمد صدیقی نےکہا کہ میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا، گھر آیا تو خدیجہ بہت پریشان تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدیجہ نے مجھے بتایا کہ گھر پر کوئی فائر کرکے گیا ہے، جس کے بعد میں نے 15 پر کال کی تو پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

خدیجہ صدیقی کے والد نے یہ بھی کہا کہ ہوسکتا ہے ملزم نے فائر کیا ہوا، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی نے 14 اگست کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملے کے مجرم کی طرف سے رہائی کے بعد سے اب تک کوئی دھمکی سامنے نہیں آئی ہے۔

احمد صدیقی نے کہا کہ آج کے واقعے کے بعد تشویش ہوئی ہے۔

تازہ ترین