کراچی (اسٹاف رپورٹر) وکلا تنظیموں کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ اور سٹی کورٹ میں جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ وکلا کی جانب سے پرچم کشائی اور کیک بھی کاٹا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار اور کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ اور سٹی کورٹ میں جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریبات میں وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس دوران وکلا کی جانب سے پرچم کشائی کی گئی اور جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ وکلا کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ وکلا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی وکلا برادری جوش و جذبے سے جشن آزادی منارہی ہے، اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ اور سٹی کورٹ میں الگ الگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے ۔